0
Friday 17 Jan 2014 21:58

کراچی میں فائرنگ، جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان دو ساتھیوں سمیت جاں بحق

کراچی میں فائرنگ، جے یو آئی (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان دو ساتھیوں سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی فلائی اوور اور عوامی مرکز کے درمیان نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں ہی 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان یار کے ساتھ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بھی جماعت کے ارکان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے فہد اقبال کا کہنا ہے کہ صدر میں پارٹی اجلاس کے بعد مدرسے جاتے ہوئے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے کار پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیر اعلیٰ کا پولیس حکام کو کہنا تھا کہ شہر میں پیٹرولنگ اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنایا جائے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پرعوامی مرکزکے قریب گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق) کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یارجاں بحق ہوگئے۔ ایس پی گلشن اقبال نے مفتی عثمان یار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ سے مزید 2 افراد بھی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق) کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار اپنے ساتھیوں سمیت موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 افراد چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق) کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار بھی شامل تھے۔ ایک زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ چاروں افراد کو سینے پر گولی ماری گئی۔ دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 342187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش