0
Saturday 1 Feb 2014 20:01

حکومت معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی، مہدی شاہ

حکومت معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان محکمہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ بہت جلد اساتذہ کے ٹائم سکیل اور اپ گریڈیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، لہذٰا اساتذہ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود صحت اور تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے، تاکہ قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 347464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش