0
Wednesday 12 Feb 2014 22:25

وحدت اسکائوٹس کا 4روزہ رحمتہ اللعالمین کمپوری اسکائوٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا، فضل عباس نقوی

وحدت اسکائوٹس کا 4روزہ رحمتہ اللعالمین کمپوری اسکائوٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا، فضل عباس نقوی
اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت اسکائوٹس کا پہلا 4روزہ رحمتہ اللعالمین (ص)کمپوری اسکائوٹ کیمپ کل سے جامعہ بعثت رجوعہ سادات چنیوٹ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان بھر کے تمام اضلاع سے منتخب شدہ 800 سے زائد اسکائوٹس شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وحدت اسکائوٹس پاکستان کے مرکزی مسئول ومرکزی چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے چنیوٹ روانگی سے قبل مرکزی یوتھ سیکرٹریٹ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل عباس نقوی نے مزید کہا کہ اسکائوٹنگ ایک ایسی تحریک ہے جس میں تمام مذاہب اور مسالک کے نوجوانوں کو مل جل کر رہنے کا موقع میسر ہوتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں ہونے والے کیمپ میں اہل سنت اسکائوٹس کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ پنجاب بوائے اسکائوٹس کی زیرنگرانی ہونے والے اس کیمپ میں وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بوائے اسکائوٹس کی آمد بھی متوقع ہے۔

فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ وحدت اسکائوٹس پاکستان کی عوام کو بالعموم اور ملت تشیع کے نوجوان کو بالخصوص جو آج بے راہ روی کے دور میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے پوشیدہ صلاحیتوں کو اُبھار کر قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے، اُنہون نے کہا کہ کیمپ کے دوران اعلی کارکردگی دکھانے والے اسکائوٹس کو (Snow High Compitition) کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ وحدت اسکائوٹس پاکستان اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھانے کے لیے ملک بھر کے اہم اسکائوٹس اداروں کے انسٹرکٹرز سے بھی استفادہ کرے گا، قبل ازیں پنجاب بوائے اسکائوٹس کے زیراہتمام ڈیزرٹ ہائیک منعقدہ چولستان (بہاولپور ڈیژن )میں بھی وحدت اسکائوٹس نے شرکت کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 351036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش