0
Saturday 15 Feb 2014 20:07

ڈی آئی خان، پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا حوالدار ملتان میں شہید

ڈی آئی خان، پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا حوالدار ملتان میں شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروآ میں گذشتہ دنوں حوالدار تنویر حسین اور کانسٹیبل نصیر محمد کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کر کے نشانہ بنایا تھا، جب دونوں اہلکار معمول کے گشت پر چھمب کے علاقے سے گزر رہے تھے۔ اس واقعہ میں کانسٹیبل نصیر محمد موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ حوالدار تنویر حسین کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے سبب ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی آئی خان نے انہیں ملتان ریفر کیا تھا۔ چار دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد حوالدار تنویر حسین بھی شہید ہو گئے ہیں۔ دونوں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے لیکن تاحال مجرم قانون کے چنگل سے آزاد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 352034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش