0
Friday 21 Feb 2014 15:50

طالبان ہتھیار نہیں پھینکیں گے، حکومت مطالبات تسلیم کرے، جماعت اسلامی

طالبان ہتھیار نہیں پھینکیں گے، حکومت مطالبات تسلیم کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غیر منطقی بات ہے کہ طالبان یکطرفہ پر سیزفائر کر دیں اور ہتھیار پھینک دیں، وزیر اعظم کو انکے مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا یہ دیرینہ موقف ہے، جیسا کہ جماعت اسلامی کے امیر کئی بار اس امر کا اظہار کر چکے ہیں کہ میرا مقصد فوج یا حکومت کو گالی دینا نہیں ہے بلکہ غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے، پاکستان میں دہشت گردی اور عسکری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان پر عائد کی جاتی ہے، جبکہ تحریک طالبان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری امریکہ کی جنگ سے الگ ہوجائے۔ طالبان کیطرف سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ سر کاٹنا شریعت کے منافی ہے لیکن فوج اور حکومت کو بھی یہ بات سمجھائیں کہ سڑکوں پر بوری بند لاشیں گرانا کونسی شریعت ہے؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر طالبان اور جماعت اسلامی کا موقف ایک ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 353965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش