0
Sunday 2 Mar 2014 23:13

فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں شیعہ سنی عوام صدیوں سے اکھٹے زندگی بسر کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں شیعہ سنی عوام صدیوں سے اکھٹے زندگی بسر کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی دہشتگردی، لاقانونیت، مہنگائی، بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس پریشر میں کمی، اغوا برائے تاوان کے وارداتوں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ جسمیں دہشت گردی، لاقانونیت اور مہنگائی سرفہرست ہے۔ ملک میں ایک جانب دہشتگردوں کیطرف سے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف انصاف فراہم کرنے والی اعلٰی عدلیہ دہشت گردوں کو سزائیں سنانے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔ گذشتہ ایک ڈیڑھ دہائی سے مسلسل معصوم انسانوں کے جانوں سے کھیلنے والے دہشتگردوں میں سے کسی ایک فرد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ جس سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جبکہ پاک وطن کے غیرت مند جوان اور بزرگ شہید اعتزاز حسن اور شہید چوہدری اسلم کی شکل میں دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے اور اُنکے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔ اجلاس میں مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، ایم پی اے آغا رضا، کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، حاجی عمران علی، غلام مہدی، ہادی آغا، کامران حسین، خادم حسین، غلام حسین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں۔ شیعہ سُنی مسلمان آپس میں صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں لیکن گذشتہ کئی سالوں سے ملک میں دہشت گردی کے بدترین واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں معصوم اور بےگناہ لوگ شہید ہوئے ہیں لیکن کچھ مفاد پرست عناصر دہشتگردی کے واقعات کو فرقہ واریت کا رنگ دیکر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ایم پی اے سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی ہے تو شیعہ سُنی بھائیوں نے ملکر حالات کا مقابلہ کیا ہے اور ملک کو مشکلات سے نجات دلائی ہے۔ اب ایک بار پھر ہم نے اپنے سُنی بھائیوں کیساتھ ملکر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے کمر کس لی ہے۔ جسکا عملی مظاہرہ گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہمیں نظر آیا۔ جہاں وطن عزیز پر قربان ہونے والے شہداء کے لواحقین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے کا اگلا پروگرام انشاءاللہ میرپور کی سرزمین پر ایک عظیم اجتماع کی شکل میں ہوگا۔ جسمیں ملک بھر سے لواحقین شہداء، سیاسی و مذہبی رہنماء شرکت کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 357208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش