0
Thursday 6 Mar 2014 00:58

صوفیانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب کے علمائے کرام سے ایم کیو ایم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

صوفیانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب کے علمائے کرام سے ایم کیو ایم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ زیرا ہتمام 9 مارچ کو لاہور کی وحدت کالونی کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والی عظیم الشان صوفیانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں کی دینی، مذہبی شخصیات، بزرگان دین کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور میلاد کمیٹی کے عہدیدارن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے پاکپتن میں درگاہ عالیہ بابا فرید گنج شکر ؒ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود مودود، درگاہ پانی پت شریف کے سجادہ نشین مہر حفاظ غلام قطب الدین چشتی، درگاہ خواجہ علی اکبر چشتی ؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اور انجمن میلاد کمیٹی پاکپتن کے صدر راؤ عظمت اللہ جبکہ لاہور میں قدیم پول ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ احمد حسن کے مالک احمد حسن نقوی، ادارے کے پرنسپل، اساتذہ اور جوہر ٹاؤن لاہور میں معروف دینی درسگاہ ادارہ منہاج القرآن کے علامہ محمد اکبر حسین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 9 مارچ کو لاہور میں ہونیوالی صوفیانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین، متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے اراکین علامہ علی کرار نقوی، آغا سید اطہر حسین جعفری اور ایم کیو ایم پنجاب کے رابطہ سیکریٹری عمر آغا بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے کہا کہ ایم کیو ایم صوفیا کرام کی تعلیمات اور پیغام کو عام کرنے کے مشن پر نکلی ہے اور انشاء اللہ 9 مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیانہ کانفرنس ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف اہم ثابت ہوگی۔ درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور صوفیا کرام کی شان میں کانفرنس کے انعقاد کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے اس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے پاکپتن میں واقع حضرت خواجہ عبد العزیز مکی ؒ اور حضرت خواجہ علاؤ الدین موج دریا ؒ کی درگاہوں پر حاضری دی اور الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی۔
خبر کا کوڈ : 358461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش