0
Saturday 15 Mar 2014 20:56

8روز سے لاپتا طیارہ پائلٹ یا کسی مسافر نے ہائی جیک کیا، ملائشین حکام

8روز سے لاپتا طیارہ پائلٹ یا کسی مسافر نے ہائی جیک کیا، ملائشین حکام
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کا آٹھ روز قبل لاپتا ہونے والا طیارہ اب تک نہیں مل سکا ہے، تفتیش کار کہتے ہیں کہ طیارے کو پائلٹ یا جہاز میں سوار کسی اور شخص نے ہائی جیک کیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گیا۔ کوالالمپور میں ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کے مطابق طیارے میں سوار کسی شخص یا پائلٹ نے طیارے کو ہائی جیک کیا۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ جہاز کو کیوں ہائی جیک کیا گیا اور کس مقام پر لے جایا گیا ہے۔ ایک ہفتے قبل کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا جہاز لاپتا ہو گیا تھا،جس کے بعد سے مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ جہاز نے اپنا راستہ تبدیل کیا ہو یا واپسی کے لیے رخ بدلا ہو۔ 
 
واضح رہے کہ اس مسافر بردار جہاز کی گمشدگی کے حوالے سے امریکی میڈیا میں یہ شوشہ بھی چھوڑا گیا ہے کہ ممکنہ طور یہ طیارہ پاکستانی سرزمین پر اتارا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 362191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش