1
0
Monday 17 Mar 2014 07:48
ہم آئین پاکستان اور افواج پاکستان کی حاکمیت چاہتے ہیں

سنی شیعہ متحد ہیں، اب ان کو کوئی نہیں لڑا سکتا، فیصل رضا عابدی

سنی شیعہ متحد ہیں، اب ان کو کوئی نہیں لڑا سکتا، فیصل رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ نے مجھے انتہاء پسند قرار دیا ہے۔ ان کو اس طرح کا بیان دیتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔ قائم علی شاہ صاحب آپ کی کیا بات ہے، ہم آپ کے جے جے کار کریں تو پیارے اور مخالفت کریں تو انتہاء پسند قرار دیئے جائیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیرپور میں منعقدہ لیبک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو پیپلز پارٹی نے اپنے خلاف سمجھ لیا جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ یہ کانفرنس طالبان کے خلاف ہے اور دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ سنی شیعہ متحد ہیں اور اب ان کو کوئی نہیں لڑا سکتا۔ ہم آئین پاکستان اور افواج پاکستان کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ ہم طالبان کے خلاف ہیں اور ان سے مذاکرات کے بھی خلاف ہیں کیونکہ وہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قاتل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 362531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

me faisasl bhai ko sad afreen kehty huai ye fakhr karty hai slam
ہماری پیشکش