0
Tuesday 18 Mar 2014 09:48

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی علی گیلانی کی رہائشگاہ جاکر عیادت

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی علی گیلانی کی رہائشگاہ جاکر عیادت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حریت کانفرنس (گ) کے علیل چیئرمین سید علی گیلانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیلانی پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے گذشتہ روز مالویہ نگر میں واقع سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر  نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف علی گیلانی کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش میں مبتلا تھے اور انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ فوری طور پر ان کی صحت کا حال دریافت کروں اور بعدازاں وزیراعظم کو مطلع کروں۔ 

حریت ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنے معاونین کے ہمراہ علیل رہنماء کے پاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان سید علی گیلانی کی علالت کے حوالے سے فکرمند ہے اور ہر کوئی ان کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ خود وزیراعظم نواز شریف اور دوسرے وزراء اس سلسلے میں بار بار استفسار کرتے رہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ گیلانی کی ضرورت نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کو بھی ہے اور پورے ملک میں انہیں ایک بے بدل قائد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں مختلف پارٹیاں اور مختلف نظریات کے لوگ ہیں لیکن  سید گیلانی کے حوالے سے ان سب کا موقف ایک جیسا ہے اور وہ وہاں سب کے دلوں میں رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 362937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش