0
Sunday 5 Sep 2010 14:51

حماس کی جانب سے کوئٹہ میں القدس کی حمایت میں ریلی پر حملے کی شدید مذمت

حماس کی جانب سے کوئٹہ میں القدس کی حمایت میں ریلی پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” نے جمعة الوداع کے موقع پر پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں القدس سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
دمشق میں حماس کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے”حماس" پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جمعة الوداع کو دفاع القدس کے لیے نکالی گئی ریلی پر حملے کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
حماس کو کوئٹہ جلوس پر حملے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے،دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں حماس پاکستانی قوم کے ساتھ ہے”بیان میں حماس نے اس طرح کی کارروائیوں کو دشمنانہ سرگرمیاں قرار دیا۔حماس کا کہنا ہے القدس سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر حملہ مسلمانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے،فرقہ وارانہ فسادات کو عام کرنے اور مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔القدس مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے اور پورا عالم اسلام القدس کے محور پر متحد ہے۔
حماس نے پوری مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات سے خود کو بچاتے ہوئے اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہو جائے۔بالخصوص فلسطین،مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں،یہ پوری مسلم امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے،اس کے حل کے عالم اسلام کو ایک ہونا ہو گا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں اہل تشیع کی طرف سے نکالی گئی القدس ریلی پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم 65 افراد شہید اور اڑھائی سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 36316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش