0
Wednesday 19 Mar 2014 23:11

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام غذر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام غذر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے باسی اختلافات ختم کر کے اتحاد و اتفاق کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ یہ گلگت بلتستان میں ایک نیا انقلاب ہے اور اولین دستے کا کردار غذر کے انقلابی عوام ادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار غذر کی مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں، تحصیل گوپس کے نمائندہ موسٰی مدد نمبردار، اسکومن مرزہ محمد، یاسین کے نمائندے اسلم انقلابی، خطیب مولانا غفران نے عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئےکیا۔ راہنماوں نے مزید کہا کہ آج گلگت کے عوام متحد و متفق ہو چکے ہیں۔ گلگت کے عوام نے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ گلگت ہمارا دل ہے۔ گلگت والے جو حکم دینگے ان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن محمد شفیع نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں اور جی بی کے عوام کو بھی احمق سمجھتے ہیں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ وہ دھمکیاں دینا بند کر دیں، اگر ہم گرفتار بھی ہو جاتے ہیں تو قومی ایشو کیلئے مگر وہ اپنی فکر کریں۔ حکومت جاتے ہی کرپٹ فراڈ میں گرفتار ہونگے اور اس کی ضمانت بھی نہیں ہو گی۔  23 مارچ کے بعد میدان سجے گا، عوام کو جینے کا حق دیں۔ کانفرنس سے نذیر ایڈووکیٹ، وجاہت علی، رحمت اللہ سرامی، طاہر علی طاہر، علی گوہر، بختاور نور ولی، عبد شاہ دکھی نے بھی خطاب کیا اور حقوق لینے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کرنے اور کوشش تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 363721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش