0
Thursday 20 Mar 2014 00:21

سندھ کابینہ کے اجلاس میں پولیس کو اسلحہ اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی

سندھ کابینہ کے اجلاس میں پولیس کو اسلحہ اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پولیس کو اسلحہ اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر میں آر او پلانٹس کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان اور تھر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کو اسلحہ اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر میں آر او پلانٹس کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کے متاثرہ علاقوں میں گندم اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کوہستانی علاقے میں فوری طور پر پانی کے حصول کے لئے ہینڈ پمپ لگانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور عملے کی موجودگی یقینی بنایا جائے۔ سندھ کابینہ کے اراکین نے اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 363749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش