0
Friday 21 Mar 2014 11:52

کلاچی، پیٹرولنگ پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد زخمی

کلاچی، پیٹرولنگ پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ایس پی کلاچی، ایس ایچ او اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ لونی کے علاقے میں سرچ آپریشن کی غرض سے جار ہے تھے۔ راستے میں پڑنے والے جنگلات میں موجود چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کے ذریعے ایس پی کلاچی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ایلیٹ فورس نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ پولیس کی فائرنگ سے لونی سے تعلق رکھنے والا مشتاق نامی دہشت گرد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ دو میگزین قبضے میں لے لیں۔ اس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر لونی کے جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آخری اطلاعات ملنے تک پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا۔ 

خبر کا کوڈ : 364203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش