0
Sunday 23 Mar 2014 23:32

حکومت کا طالبان سے مذاکرات میں سیاستدانوں کو شامل نہ کرنا بڑی غلطی ہے، خورشید شاہ

حکومت بتائے کون دہشت گردی کر رہا ہے اور کس سے مذاکرات ہو رہے ہیں
حکومت کا طالبان سے مذاکرات میں سیاستدانوں کو شامل نہ کرنا بڑی غلطی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کی حکومت کے لئے مشکل ہے، متحدہ حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہے تو الطاف حسین فوج کو بلانے کے الفاظ واپس لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا موقف ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل نہیں کرے گی۔ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے، جبکہ متحدہ کی قیادت فوج کو بلانے کی بات کرتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کا طالبان سے مذاکرات میں سیاستدانوں کو شامل نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔ لگتا ہے حکومت کو سیاستدانوں پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی مذاکرات کے ٹائم فریم کا مطالبہ کیا تھا، ٹائم فریم نہیں ہوگا تو خدشہ ہے کہ کہیں مذاکرات ناکام نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لئے مذاکرات کی حمایت کی ہے، اس لئے اچھی امید رکھنی چاہیئے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ اسلام آباد کچہری سکیورٹی کی ناکامی ہے، حکومت ذمہ داری قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چوہدری نثار کی بات پر اعتبار نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کی قرارداد قومی اسمبلی میں آئی تو اپنا موقف دیں گے، پاکستان کے آئیں کے باہر کسی چیز کو نہیں مانتے۔ فوج نہ بھیجنے کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر اعتماد ہے۔ ان کا مزید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں، حکومت بتائے کون دہشت گردی کر رہا ہے اور کس سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 365015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش