0
Wednesday 26 Mar 2014 22:15

حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کافی حد تک برف پگھلی ہے، مولانا سمیع الحق

حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کافی حد تک برف پگھلی ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر حکومتی کمیٹی کے ہمراہ طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے بعد پشاور واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتےہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین، طالبان شوریٰ اور طالبان کمیٹی نے تقریبا  7ً گھنٹے تک مذاکرات کئے جس میں طالبان کے اہم رہنما بھی شریک تھے اور اس دوران فریقین نے ایک دوسرے کو غور سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مذاکرات سے حکومت اور طالبان کے درمیان کافی حد تک برف پگھلی ہے اور ہماری کوشش ہے مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہ ہو۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ فریقین امن مذاکرت کو مثبت دیکھتے اور ضروری سمجھتے ہیں، طالبان شوریٰ اورحکومتی کمیٹی چاہتی ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں اور امکان ہے ایک دو روز میں بات چیت دوبارہ ہو گی۔

اس موقع پر پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ بدامنی کو امن میں تبدیل کرنے کے لئے محنت کرنا ہوگی انشا اللہ ملک میں جلد امن بحال ہوگا، قوم دعا کرے کہ امن کے لئے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں۔
خبر کا کوڈ : 366156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش