0
Thursday 27 Mar 2014 11:47

جرائم پر 33 فیصد قابو پا لیا، اب دودھ اور شہد کی نہریں تو بہا نہیں سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

جرائم پر 33 فیصد قابو پا لیا، اب دودھ اور شہد کی نہریں تو بہا نہیں سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جرائم پر 33 فیصد قابو پا لیا، اب دودھ اور شہد کی نہریں تو بہا نہیں سکتے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مخصوص حالات میں یہاں شورش ہے۔ تاہم ہمارے اقدامات سے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان کی جیلوں میں سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرلئے ہیں۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے کچھ قیدی ہماری جیلوں میں آ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت جو بھی قیدی بجھوائے گی، ہم جیلوں میں رکھ لیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں ہونے والے بڑے واقعات کے ملزمان نہیں پکڑے گئے ہیں۔ ہمارے تحقیقاتی اداروں نے کئی بڑے واقعات کے ملزمان پکڑے ہیں اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا ہے۔ کچھ انڈر ٹرائل بھی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا‌ کہ اسمگلنگ کی روک تھام دو وفاقی اداروں کسٹم اور کوسٹ گارڈ کا کام ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ایف سی اور پولیس کو ہدایت کردی ہے۔

خبر کا کوڈ : 366300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش