0
Tuesday 1 Apr 2014 22:49

عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں حکومت کے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل میں دونوں جانب کی پیش رفت، سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی زیربحث آئے گی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے جن حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کروانے کے عمل کا جو مطالبہ کیا گیا ہے ان پر کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کرتی تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا کیا طریقہ کار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 368090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش