0
Wednesday 2 Apr 2014 10:38

صوبائی حکومت اور جعفر آباد کی ضلعی انتطامیہ کو گنداخہ کے متاثرین کی فوری مدد کرنی چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

صوبائی حکومت اور جعفر آباد کی ضلعی انتطامیہ کو گنداخہ کے متاثرین کی فوری مدد کرنی چاہیئے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ تحصیل گنداخہ کے ایک وفد نے محمد علی جمالی اور عبدالحق جمالی کی قیادت میں مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں تحصیل گنداخہ کے پانی میں ڈوبے وسیع علاقے کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام محمد اور اطراف کے متعدد دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین گذشتہ کئی مہینوں سے زیر آب ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور جعفر آباد کی ضلعی انتطامیہ و منتخب نمائندے گنداخہ کے متاثرین کی فوری مدد کرے اور انکی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ دریں اثناء جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور قوم پرست رہنماء عبدالرﺅف ساسولی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوم پرست وزیراعلٰی بلوچستان مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

خبر کا کوڈ : 368171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش