0
Thursday 3 Apr 2014 01:09

قاہرہ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، پولیس آفیسر ہلاک، 6 زخمی

قاہرہ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، پولیس آفیسر ہلاک، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس آفیسر جبکہ 5 اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ یونیورسٹی کے باہر سیکیورٹی پوسٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر پولیس جنرل طارق المرغووی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی ہی تھی کہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر تیسرا زور دار دھماکا ہوگیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکوں کے فوری بعد یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکوں کے وقت پولیس جنرل طارق المرغووی سادہ لباس میں ملبوس اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ شرپسندوں نے چوتھا بم جو یونیورسٹی کے قریب کھڑی کار میں نصب کیا تھا اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 368480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش