0
Thursday 3 Apr 2014 15:55

دشمن پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرکے بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتا ہے، علامہ سبطین الحسینی

دشمن پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرکے بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتا ہے، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کچئی (کوہاٹ) کے شہداء کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو شہادت سے نہیں ڈرتیں اور ہمیشہ میدان عمل میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یزیدیت کی جنگ صرف عصر کی حسینیت سے نہیں بلکہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرکے بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہے۔ ہمیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون کربلا کے سید الشہداء (ع) کے خون کا تسلسل ہے۔ کربلا یعنی بیداری اور عزت کے ساتھ جینا، سر کو جھکانے کی بجائے کٹانا ہے۔
انہوں نے علاقہ کچئی کے شہداء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کچئی کے شہداء دنیا کی تاریک راتوں میں روشنی کے وہ چراغ تھے جنہوں نے اپنے خون سے نہ صرف حسینت کو زندہ رکھا بلکہ وطن و دین کی سرحدوں کا بھی دفاع کیا اور ان سرحدوں کو ملک دشمنی کی مداخلت سے مخفوظ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی ہماری دلوں پر حکمرانی ہے اور وہ اپنے اخلاص و خون کے ذریعے ہمارے اعمال پر ناظر ہیں۔ اس لئے انکے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔ برسی کچئی حسن خیل میں منعقد کی گئی، جس میں علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 368616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش