0
Wednesday 9 Apr 2014 23:28

نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، علامہ امین شہیدی

نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، شاہ ولایت کے سائے میں جو لوگ پروان چڑھتے ہیں اُنہیں شاہ ولایت علی مرتضٰی علیہ السلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی فضلاء کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں پاکستانی علماء اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں تین حوالوں سے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ پہلا حصول علم، جو ایک طالب علم کی ابتدائی اور اولین ذمہ داری ہے، یعنی اپنی پوری توانائی حصول علم پر خرچ کرنا ضروری ہے، جو طالب علم علمی حوالے سے جتنا پُختہ اور مضبوط ہوگا، معاشرے میں اتنا ہی زیادہ کارآمد اور مضبوط ہوگا۔ دوسرا معنویت، تزکیہ نفس، توسل اور روحانی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام، نجف اشرف میں اب بھی عالم عرفان چھپے ہوئے موتی موجود ہیں، اُنہیں تلاش کیجئے اور ان سے استفادہ کیجیے۔ تیسرا باخبر رہنا، اپنے ملک، عالم اسلام اور مستضعف اقوام کے روزمرہ کے حالات سے باخبر رہیئے، اگر ہم اپنے زمانے کے حالات سے بے خبر ہوں گے تو کبھی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 371197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش