0
Saturday 12 Apr 2014 12:58
سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے

طالبان گروپس کی آپس کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوںگے، مولانا یوسف شاہ

طالبان گروپس کی آپس کی لڑائی سے مذاکرات متاثر نہیں ہوںگے، مولانا یوسف شاہ
اسلام ٹائمز۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے دو چھوٹے گروپوں کے درمیان لڑائی کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ آئندہ دو یا تین روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ طالبان کی باہمی لڑائی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔ طالبان سیاسی شوریٰ کے رکن مولانا اعظم طارق کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں آہستہ آہستہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے درمیان معمولی لڑائی کو میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ دونوں گروپس کے درمیان غلط فہمی دور کر دی ہے۔ اب کوئی لڑائی نہیں ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 372058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش