0
Monday 14 Apr 2014 23:59

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا اہم اجلاس، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا اہم اجلاس، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دونوں شہروں میں کوئی تفریق نہ کی جائے، جڑواں شہروں میں مشترکہ گشت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا اہم اجلاس ہوا، جس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ سبزی منڈی کی تحقیقات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے  جڑواں شہروں کو آپریشنل مقاصد کیلئے یکساں تصور کرنے کی ہدایت کی۔ چوہدری نثار علی نے کہا کہ جڑواں شہروں کی پولیس انسداد دہشتگردی کیخلاف ایک فورس بن کر کام کرے، وزیر داخلہ نے کہا کہ جرائم کی تحقیقات کیلئے دونوں شہروں کی پولیس اطلاعات کا باہمی تبادلہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 372882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش