0
Wednesday 16 Apr 2014 08:34

حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، یوکرائن میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، روسی صدر کا انتباہ

حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، یوکرائن میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، روسی صدر کا انتباہ
اسلام  ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور کسی بھی وقت خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن چانسلر انگلیلا میرکل سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی بات چیت کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔ جمعرات سے یوکرین کی صورتحال پر روس، یورپی یونین، امریکہ اور یوکرین کے درمیان بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل یوکرین کے عبوری صدر الیکساندر تورچینوف نے روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن خانہ جنگی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ روسی صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور جرمن چانسلر مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ روسی صدر نے جرمن چانسلر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن نے ملک کے مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کے خلاف فوج بھیجی ہے، جس سے خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ یوکرائن کے مسئلے پر مذاکرات 17 اپریل کو جنیوا میں ہونگے۔ 

ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے الزام لگایا ہے کہ روس یوکرائن میں مسلح علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے  روسی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کی، جس میں  یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرائن میں تمام بے قاعدہ فورسز کو ہتھیار ڈال دینے پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ٹیلی فونک رابطہ روس کی درخواست پر ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق اوباما نے الزام عائد کیا کہ ماسکو حکومت روس نواز مسلح علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، جو یوکرائن کی حکومت کے لیے خطرہ ہے۔ ماسکو حکومت کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر اوباما کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا کہ روس یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں مداخلت کر رہا ہے۔ اوباما نے پیوٹن کو بتایا کہ یوکرائن میں موجود تمام بے قاعدہ فورسز کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 373393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش