2
0
Friday 18 Apr 2014 21:00

شیعہ علماء کونسل بھی عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل اہم جماعت ہے، ترجمان

شیعہ علماء کونسل بھی عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل اہم جماعت ہے، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی ترجمان نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل بھی گلگت بلتستان کی 16 سیاسی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد "عوامی ایکشن کمیٹی" میں شامل اہم جماعت ہے اور ایکشن کمیٹی کے متعدد اجلاس شیعہ علماء کونسل گلگت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو چکے ہیں جبکہ ایس یو سی ضلع گلگت کے صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کی عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کی خبروں کی سختی کیساتھ تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایس یو سی عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اسکردو اور گلگت کے دھرنوں میں شیعہ علماء کونسل کے راہنماوں نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 374286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کا حصہ ہے اور دیدار علی صاحب انکی جماعت کی طرف سے صوبائی وزیر ہیں، کیا عجیب مذاق ہے کہ ایک طرف تو خود حکومت کے مزے لے رہے ہیں اور دوسری جانب احتجاج کو کیش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ احتجاج تو گلگت بلتستان حکومت کیخلاف ہے اور شیعہ علماء کونسل نام نہاد صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔
عبداللہ بلتی، اسکردو
Pakistan
اگر شیعہ علماء کونسل بطور جماعت عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ ہے تو پھر علامہ ساجد نقوی صاحب اپنی جماعت کو گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے مستعفی ہوجانے کے احکامات جاری کریں۔
ہماری پیشکش