0
Saturday 19 Apr 2014 22:52

گلگت بلتستان، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسلام آباد میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا، لیاقت بلوچ

گلگت بلتستان، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسلام آباد میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خاتمہ پر عوامی احتجاج اور دھرنا کی صورتحال پر آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے رہنمائوں عبدالرشید ترابی، مشتاق احمد ایڈووکیٹ اور سکردو، استور کے مولانا عبدالسمیع سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ دو ماہ سے گندم کی سبسڈی کے خاتمہ سے آٹے کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافے پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور پورا گلگت بلتستان عملاً جام ہے ہر طرح کا کاروبار زندگی معطل ہے۔ 850 روپے آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں مل رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ گلگت بلتستان سرزمین بے آئین ہے۔ عوام آئینی، عدالتی، بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بنادی گئی ہے۔ گندم پر سبسڈی کے خاتمہ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ وفاقی حکومت کا اقدام ظالمانہ، انسان کش اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت فوری طور پر گندم پر سبسڈی بحال کرے۔ علاقہ کی حساسیت کا احساس کیا جائے۔ عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ گلگت بلتستان دفاعی اعتبار سے بہت اہم علاقہ ہے عملاً دفاعی بجٹ کا حصہ ہے وہاں کے عوام کو مکمل حقوق دیے جائیں۔ سپریم کورٹ آٹا اور گندم کی قیمتوں پر میرے خط پر جاری کاروائی میں گلگت بلتستان کی صورتحال کو بھی شامل کرے۔ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہیں حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسلام آباد میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 374659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش