0
Friday 25 Apr 2014 09:34

مقبوضہ کشمیر، اب کی بار نہ تھی لمبی قطار، بیشتر مقامات پر الیکشن بائیکاٹ کا خاصا اثر

مقبوضہ کشمیر، اب کی بار نہ تھی لمبی قطار، بیشتر مقامات پر الیکشن بائیکاٹ کا خاصا اثر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد پلوامہ پارلیمانی حلقے میں جمعرات کو پولنگ کے دوران شوپیاں، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے دوران جہاں حالیہ انتخابی مہم کے دوران کئی سیاسی پارٹیوں نے روڈ شوز کئے اور ایسا لگ رہا تھا کہ اس بار لوگ ایک بار پھر لمبی لمبی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے دیکھے جائیں گے تاہم اب کی بار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں نے بھی ووٹنگ سے دوری ہی بنائی رکھی، میڈیا کی ٹیموں نے جنوبی کشمیر کا دورہ کرنے کے دوران جہاں کئی مقامات پر نوجوانوں کو سراپا احتجاج پایا وہیں کئی پولنگ مراکز کے باہر نوجوانوں کی ٹولیاں ووٹران کو پولنگ سے دور رکھنے کیلئے ہمہ جہت تیار تھے، پانپور میں نوجوانوں کی ٹولیاں الیکشن مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے، احتجاجی نوجوانوں نے بتایا کہ وہ یہاں پولنگ بوتھ کے باہر اس لئے بیٹھے ہیں تاکہ ووٹران کو پولنگ سے دور رکھیں، انہوں نے یہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ یہاں مکمل بائیکاٹ کرانے کیلئے آئے ہیں، نہ کہ خشت باری، نعرہ بازی کررہے نوجوانوں جو انتہائی غصہ میں تھے نے بتایا کہ یہاں کا پولنگ عملہ ابھی ابھی آیا ہے کیونکہ بدھ کی شام ہم نے انہیں پولنگ بوتھ کے اندر جانے سے روک لیا، کاکہ پورہ میں قائم پولنگ مرکز کے ارد گرد سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے، یہاں موجود پولنگ عملہ نے چائے بھی نہیں پی تھی کیونکہ مقامی نوجوانوں نے انہیں بتایا تھا کہ یہاں دکانیں اور ہوٹل بند ہیں اور مکمل بائیکاٹ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 376222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش