0
Friday 25 Apr 2014 21:37

بی جے پی سماج کو تقسیم کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، راہل گاندھی

بی جے پی سماج کو تقسیم کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے دھورہرا پارلیمانی حلقہ کے ہرگاؤں قصبہ میں منعقدہ جلسہ میں کہا کہ موجودہ انتخابات میں دو نظریات کی جنگ چل رہی ہے، ایک طرف بی جے پی سماج کو منقسم کرکے فرقہ پرستی کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے دوسری طرف کانگریس کا نظریہ ہے جو سماج کے تمام طبقوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کانگریس پارٹی نے گزشتہ دس برسوں میں کسانوں اور مزدوروں کیلئے حکومت کی ہے، گزشتہ دس برسوں میں این ڈی اے حکومت سے تین گنا زیادہ سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی ہے، دو گنا زیادہ بجلی کی پیداوار ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات الگ ہے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی ہے، راہل گاندھی نے کہا کہ نوجوان روزگار کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ کر باہر کام کرتے ہیں جب کہ ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو دھورہرا میں ہی روزگار حاصل ہو اور وہ اپنے گھر پر ہی رہ کر اپنے کنبے کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کریں، کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کا 80 ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کردیا ہے، جب کہ ریاستی حکومت کسانوں کی پیداوار کا پیسہ نہیں دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو طاقتور بنانا چاہتی ہے جب کہ گجرات میں خواتین کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 376386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش