0
Monday 28 Apr 2014 14:02
حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی نے ملک کو ایک سخت بحران سے دوچار کر دیا ہے

حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تمام اہم معاملات میں فوج کو اعتماد میں لیں، صاحبزادہ ابوالخیر

حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تمام اہم معاملات میں فوج کو اعتماد میں لیں، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قوت ارادی و قوت فیصلہ سے محروم ہیں، جس کے باعث ملک کے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور ملک کی باگ دوڑ حکمرانوں کے ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا معاملہ ہو یا حامد میر پر قاتلانہ حملہ حکمران کبھی سیاسی قیادت، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک پیج پر نہیں لا سکے، حامد میر پر حملے کے بعد وزیر اطلاعات میڈیا کے حق میں بیان دے رہے تھے تو وزیر داخلہ اس کے خلاف بیان دے رہے تھے، وزیراعظم حامد میر کی عیادت کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کررہے تھے تو وزیر دفاع جیو کو ملک دشمن قرار دے کر پیمرا سے ان کے خلاف کارروائی کے لئے نوٹس بھجوا رہے تھے، حکمرانوں کی اس منافقانہ پالیسی نے ملک کو ایک سخت بحران سے دوچار کردیا ہے اور 1999ء جیسی صورتحال دوبارہ پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تمام اہم معاملات میں فوج کو اعتماد میں لیں۔
خبر کا کوڈ : 377061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش