0
Tuesday 29 Apr 2014 09:34

سعودی عرب میں خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا دہندہ فروغ پانے لگا

سعودی عرب میں خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا دہندہ فروغ پانے لگا
اسلام ٹائمز۔ منشیات اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں سعودی خواتین کو بھی کھلے عام استعمال کیا جانے لگا ہے۔ حال ہی میں حکام نے خواتین اور مرد منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا جن سے تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ تلاشی اور چیکنگ سے بچنے کے لیے سماج دشمن عناصر اس گھناؤنے کاروبار میں صنف نازک کو ایک "ڈھال" کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے محکمہ انسداد منشیات عبدالالہ الشریف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ پولیس نے حالیہ کچھ عرصے میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں کئی مرد اور عورتیں حراست میں لی ہیں۔ ان سے تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے چیک پوسٹوں سے خواتین کے ذریعے نشہ آور اشیاء آگے پہنچاتے رہے ہیں۔ چونکہ عموماً چیک پوسٹوں پر خواتین کی تلاشی نہیں لی جاتی، اس لیے اسمگلر انہیں بہ طور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 377345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش