0
Tuesday 29 Apr 2014 10:13

مقبوضہ کشمیر میں عوام نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا ہے، چوہدری عبدالمجید

مقبوضہ کشمیر میں عوام نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا ہے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات نے اپنے والد کی برسی پر ایصال ثواب کی بجائے مجھے گالیاں دیکر نہ جانے کیا فائدہ حاصل کیا ہے۔ سردار عتیق اپنے گھر کی سڑک نہیں بنا سکے میری حکومت کیا ختم کریں گے۔ بیرسٹر سلطان کے ساتھ اختلافات ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اس پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ صحافت کا بھی کوئی کوڈ آف کنڈیکٹ ہونا چاہیے۔ پاکستان اور پاکستان کے دفاعی ادارے قابل احترام ہیں، ملک کا استحکام عزیز ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے صدر شاہنواز بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اںھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف بھانت بھانت کی بولیاں بند ہونی چاہیں۔ کشمیر کے محاذوں پر پاک فوج کا لہو گر رہا ہے۔ امریکہ میں کوئی سی آئی اے اور انڈیا میں را کے خلاف بات نہیں ہوتی ہم فوج اور اپنی ایجنسیز کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں عوام نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا ہے۔ نام نہاد الیکشن حق خودارادیت کانعم البدل نہیں۔ بی جے پی اور کانگریس کے انتخابات میں برابر رہنے کے امکانات ہیں۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں کوئی بھی جیتے ہمیں اس سے غرض نہیں کشمیری اپنا حق آزادی چاہتے ہیں۔ تیس اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے منعقد کیے گئے الیکشن کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، جس کے بعد ریاست بھر، برطانیہ، یورپ اور پوری دنیامیں احتجاج کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاق نے پہلی بار جولائی اگست میں جاری کیا جانے والا 6ارب روپے کا ڈویلپمنٹ بجٹ اپریل میں آزاد حکومت کو جاری کیا جس پر وفاق کے مشکور ہیں۔ آزاد کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں۔ یہاں سرمایہ کاری کے روشن مواقع ہیں۔ انرجی کا مسئلہ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف گلپور، ہولاڑ انرجی کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھنے کے لیے آئینگے۔
خبر کا کوڈ : 377377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش