0
Thursday 1 May 2014 10:03

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر، یاسین ملک کی ہڑتال کال کا گہرا اثر

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر، یاسین ملک کی ہڑتال کال کا گہرا اثر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ سید علی گیلانی، حریت کانفرنس (م) کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک، حریت کانفرنس جموں کشمیر اور دختران ملت نے نواکدل سرینگر میں قابض فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے، سید علی گیلانی نے گرٹہ بل نواکدل میں فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج مکمل ہڑتال اور جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا یہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے، اس دوران حریت کانفرنس (م) کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے فورسز کے ہاتھوں نواکدل سرینگر میں بلاجواز فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو جاں بحق اور ایک خاتون سمیت کئی افراد کو شدید زخمی کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کیخلاف آج مکمل ہڑتال اور ہمہ گیر احتجاج کی اپیل کی ہے، لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھی نواکدل ہلاکت کے خلاف آج ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے بھارتی حکمرانوں اور انکی فورسز کی صریح بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے اس مذموم واقعے میں جاں بحق ہونے والے معصوم جوان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

حریت کانفرنس جموں کشمیر کے ترجمان اور ایک لیڈر شبیر احمد ڈار نے بھی اس ہلاکت کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی ہے، اس دوران دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ آج دی گئی ہڑتال کی کال کے دوران لوگ قبرستان کی خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ وادی کشمیر کے طول و عرض میں شدید احتجاجی مظاہرے کر کے ہندوستان پر باور کریں کشمیری لوگ اب ظلم و بربریت کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔ بار ایسوسی ایشن کشمیر نے بھی آج ہڑتال کی حمایت کی ہے، اس دوران آج کشمیر بھر میں زبردست ہڑتال کا اثر دیکھنے کو ملا اور شہر و گام میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، شہر سرینگر کے اہم علاقوں میں نام نہاد حکومت نے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا، تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بند پڑے ہیں اور سڑکوں سے گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل غائب ہے، تمام دکانیں بھی ہڑتال کے زیر اثر مقفل پڑی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش