0
Sunday 4 May 2014 23:11

ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل، ڈی جی رینجرز کا ڈبل کیبن گاڑیوں کی تلاشی کا حکم

ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل، ڈی جی رینجرز کا ڈبل کیبن گاڑیوں کی تلاشی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے انکوائری کمیٹی کے ساتھ جائے وقوعہ کا جائزہ ليا۔ میمن گوٹھ میں ميجر جنرل رضوان اختر کی نگرانی ميں تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے اور ان کا جائزہ لیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے چاروں کارکنوں کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرليں گے۔ انہوں نے رینجرز اہلکاروں کو ڈبل کيبن گاڑيوں کی تلاشی کا بھی حکم ديا اور اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے 6 کارکنوں کو 13 اپریل کو کنٹری اپارٹمنٹ سے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، 30 اپریل کو 4 افراد کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملیں جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار اور جمعہ کو یوم سوگ منایا گیا۔ دوسری جانب اب بھی دو افراد صہیب اور ضیاء الرحمان لاپتہ ہیں، کارکنوں کی بازیابی کیلئے ایم کیو ایم نے جمعہ کے روز وفاق کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 379187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش