0
Monday 5 May 2014 21:23

دمشق، انتخابات کی گہما گہمی میں باغیوں کی آپس کی لڑائی، 62 دہشتگرد ہلاک

دمشق، انتخابات کی گہما گہمی میں باغیوں کی آپس کی لڑائی، 62 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شامی باغیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شدید جھڑپوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق یہ لڑائی اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیونٹ اور النصرۃ فرنٹ کے درمیان ہورہی ہے۔ دونوں دھڑے عراقی سرحد سے ملحقہ اس علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کیلئے لڑ رہے ہیں جو انہوں نے شامی فوج سے چھڑایا تھا۔ 

علاوہ ازیں شام کی دستوری عدالت عظمیٰ کے ترجمان ماجد خضریٰ نے اتوار کو اپنے بیان میں بتایا کہ اعلیٰ عدالت نے صدر بشار الاسد سمیت تین امیدواروں کے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے، صدر بشار الاسد کے علاوہ جن امیدواروں کے کاغذات منظور کئے جاچکے ہیں، ان میں حسن عبداللہ النوری اور رکن پارلیمان ماہر عبدالحفیظ حجار شامل ہیں جبکہ باقی امیدواروں کے مسترد کردیے گئے ہیں۔ تاہم مسترد امیدوار 5 سے 7 مئی تک عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ 

خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں 3 جون کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ شامی صدر کے بارے میں توقع یہی ہے کہ وہ ان انتخابات میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ وہ 2000ء میں اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد سے ملک کے صدر چلے آرہے ہیں۔ ترمیم شدہ انتخابی قانون کے تحت صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ اس کو پارلیمان کے دوسوپچاس اراکین مِیں سے 35 کی حمایت حاصل ہو۔ پارلیمان میں ایک سو ساٹھ ارکان صدر بشارالاسد کی بعث پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 379478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش