0
Tuesday 6 May 2014 20:54

وزیراعظم اپنے بیانات سے طالبان نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

وزیراعظم اپنے بیانات سے طالبان نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پر الزام تراشی ناقابل معافی جرم ہے۔ جمہوری حکومت ’’جمہور‘‘ کے ہاتھ سے بے خبر ہے۔ مخالفین فوج پاکستان دشمنوں سے وفا اور پاکستان سے جفا کر رہے ہیں۔ کیا وزیراعظم کا سال میں ایک دفعہ بھی سینیٹ میں نہ جانا جمہوری رویہ ہے۔ بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے والے جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم سبزی منڈی اسلام آباد کے دھماکے میں طالبان کے ملوث نہ ہونے کی بات کر کے طالبان نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آئی ایس آئی کے خلاف میڈیا وار عالمی طاقتوں کا منصوبہ ہے۔ اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سمیع الحق طالبان کے لیے ریاست کے اندر ریاست کا حق مانگ رہے ہیں۔ ملک کو مستقل وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے بغیر چلانا کون سی جمہوریت ہے۔ نوازشریف حکومت کو فوج نہیں عوام سے خطرہ ہے۔ پاک فوج قوم کی آنکھ کا تارہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں علماء و مشائخ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تاریخی مسجد قرطبہ کو چرچ میں تبدیل کرنے کی مہم ناقابل برداشت ہے۔ اترپردیش یونیورسٹی میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیری طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے۔ حکومت فوج کے خلاف ایک فریق بن چکی ہے اور فوج کی مخالفت میں فوج مخالف میڈیا گروپ کی پشت پر کھڑی ہے۔ امن کی آشا بھارت سے یاری اور پاکستان سے غداری کا منصوبہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تصویر لگا کر مسلسل آٹھ گھنٹے دفاعی اداوں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنا حُبّ الوطنی کے تقاضوں کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 379856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش