0
Thursday 8 May 2014 16:13

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، نئی کابینہ کا اعلان متوقع

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، نئی کابینہ کا اعلان متوقع
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس کل بروز جمعتہ المبارک جامعہ امام صادق (ع) اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی نئی صوبائی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، اور شوریٰ کے اراکین سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس شاہ کے مطابق علامہ سید سبطین الحسینی کے صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں صوبہ کے مخصوص حالات اور تنظیم کی شعبہ جاتی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل کا اجلاس اگلے روز جامعہ امام صادق (ع) میں ہی منعقد ہوگا، جس میں میڈیا کی مناسبت سے آئندہ کا پروگرام طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 380454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش