0
Saturday 10 May 2014 09:14

عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، زاہد خان

عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، زاہد خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں جمہوریت ہو گی تو وہ وزیر اعظم بن سکیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہے، سارے محب وطن پاکستانی ہیں اور ان کے خیال میں کسی کو غدار کہنا بڑا جرم ہے۔ اے این پی کو بھی سب سے بڑا غدار کہا گیا۔ زاہد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 میں واضح ہے کہ غداری کا مقدمہ کس کے خلاف چل سکتا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ عمران خان جیو کو تب غدار کہہ کر بائیکاٹ کرتے جب انہیں انتخابات سے پہلے انہیں بھرپور کوریج دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 381022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش