0
Friday 16 May 2014 09:38

نئی دہلی میں بھاجپا کی سیاسی سرگرمیاں تیز، حکومت کے لئے تیاریاں مکمل

نئی دہلی میں بھاجپا کی سیاسی سرگرمیاں تیز، حکومت کے لئے تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمزـ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ جو گذشتہ روز پارٹی کے وزیر اعظم امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کرنے کیلئے گجرات گئے تھے اور کل صبح قومی راج دھانی میں اہم میٹنگوں کے انعقاد کیلئے واپس لوٹے ہیں،  لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے دو روز پہلے کافی مصروف رہے، دارالحکومت نئی دہلی میں دوسری اور میٹنگیں بھی کی جارہی ہیں اور یہ اطلاعات ہے ںکہ بی جے پی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، کیونکہ پارٹی ایگزٹ پول میں دکھائے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے آگے چل رہی ہے اور وہ مرکز میں اپنے حمایتیوں کے ساتھ حکومت بنانے کی تیاری میں ہے، ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثریت دکھائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتیں 279 سے 286 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں، راج ناتھ سنگھ نے آر ایس ایس کے سریش سونی اور پارٹی ساتھی سدھن سنگھ سے اپنی رہائش گاہ پر تقریباً تین گھنٹے تک میٹنگ کی اور بعد میں نریندر مودی کے قریبی مشیر امت شاہ بھی ان کے ساتھ ہوگئے تھے، جو کل بدھ کے روز سے دہلی میں اہم تبادلہ خیالات کا حصہ بنے ہوئے ہیں، امت شاہ بھی آر ایس ایس کے جھنڈے والان دفتر میں دیکھے گئے، وہ آر ایس ایس لیڈروں کے ساتھ سیاسی صورت حال پر بات چیت کیلئے گئے تھے، یہ صورت حال اگر ضروری ہوئی تو مزید حلیفوں کو کس طرح لیا جائے اور آج چناؤ نتائج سے حالات کس طرح ابھرتے ہیں ان سب پر بات چیت کی گئی ہے۔

آر ایس ایس بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی نگراں ہے اور وہ اہم پارٹی فیصلوں میں ایک کلیدی رول ادا کرتی ہے، وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں اختلافات پر ثالثی کا رول بھی ادا کرتی ہے، پارٹی کو ایک اہم فیصلہ یہ بھی لینا ہے کہ سینئر اور بزرگ لیڈر ایل کے ایڈوانی کا نریندر مودی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سرکار میں بی جے پی کیلئے کس طرح کا رول ہونا چاہئے، گذشتہ روز گجرات روانگی سے پہلے راج ناتھ سنگھ اور پارٹی کے سابق صدر نتن گڈکری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ارون جیٹلی اور سشما سوراج نے نریندر مودی سے ملاقات کی، اور معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے مودی اور سشما کے رول کے بارے میں بات چیت کی،  آج بی جے پی کی نائب صدر اوما بھارتی جن کے مودی کے ساتھ ماضی میں اختلاف ہوئے اڈوانی اور گڈکری سے ملیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کل ہی اپنے لیڈر کی حیثیت سے نریندر مودی کا باضابطہ انتخاب کریں گے، توقع کی جاتی ہے نریندر مودی سرکار 20 مئی کو وزارت عظمیٰ کی کمان سنبھالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 382976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش