0
Saturday 24 May 2014 21:42

نواز شریف کی بھارت آمد تاریخ کا اہم موڑ ہے، میر واعظ

نواز شریف کی بھارت آمد تاریخ کا اہم موڑ ہے، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نواز شریف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دورے سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے اعلان کا مقبوضہ کشمیر میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ بھارت سے کیا مذاکرات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو ترجیح دئیے بغیر موثر تعلقات اور مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نواز شریف کی بھارت آمد تاریخ کا اہم موڑ ہے۔ دونوں ملکوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آئندہ مذاکرات کے ایجنڈے پر بھی بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر پیش رفت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 385916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش