0
Wednesday 4 Jun 2014 12:05

صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، میر صادق عمرانی

صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، میر صادق عمرانی

اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر کوئٹہ میں جاری سیوریج کے کام کو مکمل کیا جائے۔ بلوچستان میں پارٹی سمیت تمام ونگز کو کو ازسرنو منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو بنے ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال صوبے بھر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈٰاکٹر عبدالمالک بلوچ کو چاہیئے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کئی ماہ قبل سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئٹہ شہر کی تمام سڑکیں کھود دی گئیں۔ جس سے جہاں ایک طرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے تو دوسری طرف عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زیارت میں محکمہ زراعت کے ملازمین کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ زراعت زیارت کے ملازمین کو تنگ کرنے کا نوٹس لیں۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ ملک میں جمہوریت کیلئے آواز بلند کی ہے۔ پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں کارکنوں نے ملک میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جانوں کے نذرانے دیئے۔ اس موقع پر میرصادق عمرانی اور حاجی لشکری رئیسانی نے بلوچستان بھر میں پیپلز پارٹی سمیت ونگز کو فعال اور پارٹی کو منظم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا  کہ اس سلسلے میں اتوار کو کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ جس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی، حاجی اشرف کاکڑ سمیت دیگر رہنماء بھی شرکت کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 388982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش