0
Friday 6 Jun 2014 21:52
حکمرانوں نے اقتدارکے نشے میں ملکی دفاعی اداروں کی عزت کو داؤ پرلگا دیا ہے

میں خطے میں امن کی آشا کی ہنڈیا میں جنگ کی بھاشا کے شعلے بھڑکتے دیکھ رہا ہوں، حمید گل

مودی کے اقتدارمیں آنے کے بعد کوئی سابق فوجی خود کو ریٹائرڈ نہ سمجھے
میں خطے میں امن کی آشا کی ہنڈیا میں جنگ کی بھاشا کے شعلے بھڑکتے دیکھ رہا ہوں، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ فوج کے وجود کی بنیاد اور جواز کشمیر ہے، جنرل راحیل نے شہداء کے ورثاء کے درمیان کھڑے ہو کر کشمیر کو ملک کی شہہ رگ قرار دیتے ہوئے اپنا وژن بیان کر دیا ہے۔ مودی کے اقتدارمیں آنے کے بعد کوئی سابق فوجی خود کو ریٹائرڈ نہ سمجھے۔ ہندوؤں نے اپنے تربیت یافتہ غنڈے کو اقتدار پر لا کر پاکستان کی تباہی کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل (ر) حمید گل نے مظفر آباد میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کشمیر کو پس پشت ڈالنے والوں کا بوریا بستر لپیٹ دے گی کیونکہ فوج کی بنیاد اور جواز کشمیر ہے اور جنرل راحیل شریف نے یوم شہداء پر اپنا وژن کھل کر قوم کے سامنے بیان کر دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ کشمیر پر مبذول ہو جائے گی کیونکہ مودی جارحیت کا ایجنڈا لیکر آیا ہے، وہ اپنی ذات میں ایک انتہاپسند ہندو غنڈہ ہے اور دنیا میں غنڈوں سے کبھی خیر کی توقع نہیں رکھی جاتی۔ میں خطے میں امن کی آشا کی ہنڈیا میں جنگ کی بھاشا کے شعلے بھڑکتے دیکھ رہا ہوں، ان حالات میں کوئی بھی سابق فوجی خود کو ریٹائرڈ نہ سمجھے اور خود کو مستقبل کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا شروع کر دے۔ حکمرانوں نے اقتدارکے نشے میں ملکی دفاعی اداروں کی عزت کو داؤ پرلگا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 389739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش