0
Monday 9 Jun 2014 15:07

کراچی، اہلسنت رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ واقعہ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا

کراچی، اہلسنت رہنماؤں نے کراچی ایئرپورٹ واقعہ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت رضاکار کراچی کے مرکزی رہنماؤں عرفان مصطفی قادری، شفیع رانا اشرفی، زاہد اشتیاق اور عاصم صدیقی نے کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ وقت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اہلسنت رہنماؤں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکمراں مذاکرات میں وقت ضائع کرکے دہشت گردوں کو مزید حملوں کے مواقع دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین و شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل، خودکش حملے، بم دھماکے کرنے والے اسلام کے محسن نہیں بلکہ فتنہ پرور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی، قتل و غارت مسلمان کا شیوا ہرگز نہیں، اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
خبر کا کوڈ : 390455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش