0
Tuesday 10 Jun 2014 12:12
طالبان کیساتھ مذاکرات کا مذاق ختم کرنا ہوگا

دہشتگردوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے ہر اقدام میں پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیگی، رحمن ملک

دہشتگردوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے ہر اقدام میں پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیگی، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مذاق ختم کرکے ان کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں ائیرپورٹ پر ہونے کے والے حملے کے بعد جس طرح “ظالمان” نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ظالمان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنا چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف اٹھائے جانے والے ہر اقدام میں پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان انٹیلی جنس ادارے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ فضل اللہ کو مدد فراہم کر رہے ہیں، جو پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پر حملہ وفاقی حکومت کی مکمل ناکامی ہے کیونکہ ملک کے تمام ائیرپورٹس وفاقی حکومت کے زیر اثر آتے ہیں، ایک ہفتہ قبل وزارت داخلہ نے کسی بڑے دہشت گرد حملے کی اطلاع دے دی تھی تو متعلقہ حکام نے کیوں حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے، اگر بروقت اقدامات اٹھا لئے جاتے تو یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس اور حساس مقامات پر بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے چاہیں، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 390749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش