0
Tuesday 10 Jun 2014 18:08

وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلٰی سطح کا اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلٰی سطح کا اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت
اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلٰی کا سطح اجلاس جاری ہے۔ اسلام آباد میں جاری اعلٰی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران کراچی کی صورت حال اور دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 390836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش