0
Wednesday 6 Oct 2010 15:00

صدر کرزئی اور طالبان میں مذاکرات کا آغاز ہو چکا،امریکی اخبار

صدر کرزئی اور طالبان میں مذاکرات کا آغاز ہو چکا،امریکی اخبار
کابل:اسلام ٹائمز-افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان اور صدر حامد کرزئی کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔امریکی اخبار نے نامعلوم افغان اور عرب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات میں پہلی بار کوئٹہ شوریٰ،پاکستان میں افغان طالبان گروپ اور ملا عمر کی جانب سے نامزد نمائندگان حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں گروپ متفقہ حل کے لیے انتہائی سنجیدہ نظر آتے ہیں،تاہم مذاکرات میں حقانی گروپ کے نمائندگان کو شامل نہیں کیا گیا۔رہنماؤں کا خیال ہے کہ ڈرون حملوں میں اضافے کی وجہ حقانی گروپ کو نشانہ بنایا جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 39384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش