0
Friday 20 Jun 2014 22:57

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن، طالبان کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن، طالبان کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 2 جوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب طالبان دہشتگرد عابد مچھڑ کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے منگھو پیرمیں سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کے کمانڈوز کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل علاقے کے محاصرے کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ بھرپور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جس میں عابد مچھڑ کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد مچھڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر تھا جو منگھو پیر سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 393844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش