0
Saturday 21 Jun 2014 09:20

کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے، شبیر شاہ

کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنی خانہ نظر بندی کے دوران فریڈم پارٹی کے اہتمام سے صفاپورہ میں منعقد کردہ ایک جلسہ عام سے ٹیلفونک خطاب میں بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی کے اس بیان پر جس میں اس نے آئین ہند کے تحت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی بات کہی ہے، اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسکے حل کے تلاش کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں 18 قرار دادیں موجود ہیں، دہلی میں نریندر مودی حکومت کے لیڈران کے فیصلوں کو الیکشنی وعدوں کی صدائے باز گشت بتاتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں دیکھا جانا چاہئے تاکہ برصغیر میں قیام امن کی کوششیں بارآور ہوسکیں، شبیر شاہ نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری قوم کے سیاسی مستقبل کے تعین کا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ یا کشمیری آزادی پسند قیادت، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ حل ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ برصغیر کے امن کی خاطر بھارت کو مسئلہ کشمیر کا منصفانہ سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ جنوبی ایشاء کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے قابض فوج اور پولیس کے استعمال کے بعد کالے قوانین کے نفاذ کا سہارا لیکر عدالتوں سے تحریک آزادی کو دبانے کی نئی حکمت عملی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 393887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش