0
Tuesday 24 Jun 2014 22:31

مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بلاجواز فائرنگ اور کرفیو، ظفر اکبر بٹ کی مذمت

مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بلاجواز فائرنگ اور کرفیو، ظفر اکبر بٹ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس (م) کے سینئر لیڈر و سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سوپور میں فوج کے ہاتھوں بلاجواز فائرنگ سے نوجوان ارشد احمد شاہ کی شہادت اور دیگر جوانوں کو زخمی کرنے اور سوپور میں بلاجواز کرفیو اور عوام پر قدغنوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کے ZERO TOLERANCE اعلان اور وعدوں کے باوجود مسلح قابض فورسز کے ہاتھوں حقوق انسانی کی پامالیوں کا سلسلہ برابر جاری ہے شہید ارشد، شہید محمود کو خراج عقیدت اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیر سے متعلق اپنا دوہرا میعار ختم کرکے کشمیریوں پر ہو رہے ظلم و ستم کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے مثبت اقدامات اُٹھانے چاہیے تاکہ برصغیر میں امن و ترقی کا بول بالا ہوسکے، شہداء سوپور کے نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس نے کل رات سے ہی ظفر اکبر بٹ کو گھر میں نظر بند کرکے انکے نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی، ترجمان نے اسکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار مزاحمتی قائدین اور جوانوں کی گرفتاری اور نظر بندی سے تحریک آزادی کو کمزور یا دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش