0
Saturday 28 Jun 2014 17:22

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمزم۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، میران شاہ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر عمر مارا گیا جبکہ میر علی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کی 6 کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، اس کے علاوہ 19 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی کے قریب دریائے سندھ پار کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے، جو بم اور خودکش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے۔ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان سے شہری آبادی کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اکٹھا کرنے کے مراکز کی تعداد بڑھا کر 53 کر دی گئی ہے، اب تک 131 ٹن راشن بنوں بھجوا دیا گیا ہے، راشن تقسیم کرنے کے 6 مراکز سے 21 ہزار پیکٹ تقسیم کر دیئے گئے اور موبائل سمز کے ذریعے آئی ڈی پیز میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے ٹینکس اور بھاری توپ خانہ سے کارروائی شروع کر دی ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر عمر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی ٹینکس اور بھاری توپ خانہ کی کارروائی میں القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار القاعدہ کمانڈر بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میرانشاہ میں توپخانہ کی کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، میانوالی میں بھی تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، دہشتگرد دریائے سندھ کے راستے فرار ہو رہے تھے۔ فورسز نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز میں راشن کے مزید اکیس ہزار پانچ سو تینتالیس پیکٹس تقسیم کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 395838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش